ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گائے کو قومی جانور قراردینے کی درخواست پر سماعت سے سپریم کورٹ نے کیا انکار

گائے کو قومی جانور قراردینے کی درخواست پر سماعت سے سپریم کورٹ نے کیا انکار

Mon, 10 Oct 2022 20:45:11    S.O. News Service

نئی دہلی،10؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) سپریم کورٹ نےگائے کو قومی جانور قرار دینے کی ایک عرضی کو پیر کے دن سماعت سے انکار کردیا عرضی میں مرکز کو یہ ہدایت دینے کی گزارش کی گئی تھی کہ گائے کو قومی جانور قراردیا جائے۔

جسٹس ایس کے کول اور جسٹس ابھئے ایس اوکا پر مشتمل بینچ نے درخواست گزار سے پوچھا کہ تمہارا کونسا بنیادی حق متاثر ہورہا ہے؟ کیا یہ عدالت کا کام ہے؟ ایسی درخواستیں کیوں داخل کرتے ہو کہ ہمیں تم پر جرمانہ عائد کرنا پڑے؟ تمہارے کونسے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہورہی ہے؟۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گائے کا تحفظ بے حد اہم ہے‘ اس پر بینچ نے وکیل کو خبردار کیا کہ جرمانہ عائد ہوگا۔

وکیل نے خاموشی سے درخواست واپس لے لی۔ سپریم کورٹ ایک غیرسرکاری تنظیم (این جی او) گوونش سدن کی داخل کردہ درخواست ِ مفادِ عامہ(پی آئی ایل) کی سماعت کررہی تھی۔


Share: